پاکستان کوعظیم ترمملکت بنانے کیلئے’’قومی اتحاد‘‘کوفروغ دیاجائے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

تحریک آزادی پاکستان میںعلماء اہل سنت نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں‘ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

پیر 14 اگست 2017 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پاکستان کوعظیم ترمملکت بنانے کیلئے’’قومی اتحاد‘‘کوفروغ دیناہوگا۔تحریک آزادی پاکستان میںعلماء اہل سنت نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔مدار س اہل سنت پاکستان کے اسلامی تشخص پرکسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے نکالی گئی ’’استحکام پاکستان موٹرسائیکل ریلی ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی کاآغاز جامعہ نعیمیہ میں تقریب پرچم کشائی کے بعدگڑھی شاہوسے ہوا جوکہ ریلوے اسٹیشن،لاری اڈا،آزادی چوک، داتادربار ناصرباغ ،مال روڈسے ہوتے ہوئے لاہورپریس کلب کے مقام پرختم ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی سے مفتی انتخاب احمدنوری،پروفیسرعبدالستار شاکر،پیرسیدشہباز احمدسیفی ودیگرنے بھی خطاب کیاجبکہ مولانامحبوب احمدچشی،ڈاکٹرمحمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مولاناغلام مرتضیٰ،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی محمدمدنی،مفتی محمدعارف حسین،مفتی فیصل ندیم،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری امیرقادری،مولانا محب الرسول،قاری فیاض احمد،مولانا ارشد جاوید،پیر فاروق احمد،قاری محمدامین بھٹی،حاجی عمران،مفتی نذیر فرید،مولانا صفدر حسین،پروفیسر طیب علی رضوی سمیت ریلی میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداران ،کارکنان،جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ،طلبہ ،بزم نعیمیہ کے ذمہ داران سمیت عامة الناس کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے علامہ ڈا کٹرراغب نعیمی نے مزید کہاکہ آزادی کے نعمتوں کے تحفظ کیلئے ہمیں اپنے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیرسگالی کوفروغ دینا ہوگا آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ علامہ اقبال اورقائد اعظم کے نظریات کے تحت ہم ایمان، یقین ، اتحاد کے ساتھ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال ملک بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پروفیسرعبدالستارشاکر نے شرکاء سے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بنانے والوں کی ا ولاوں کوتعمیر وطن کیلئے عملی کردار اداکرناہوگا۔

مفتی انتخاب احمدنوری نے کہاکہ روشن پاکستان کے قیام کیلئے ہمیں اتحاد واتفاق کے درس کے عام کرناہوگا۔پیرسید شہباز احمدسیفی نے کہاکہ آزادی کی قدر کرنے والے قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہے ہمیں قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کو عملی تعبیر دینی ہے۔ریلی کے اختتام پر اسلامی کے سربلندی اورملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :