یوم آزادی پر یتیم بچیوں کے ادارے’’اپنا گھر‘‘ میں پرچم کشائی کی تقریب

طالبات کی پرفارمنس و کیک کاٹا،مسز کرن علیم خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

پیر 14 اگست 2017 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) 14اگست یوم آزادی کے موقع یتیم بچیوں کے ادارے "اپناگھر"میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسز کرن علیم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طالبا ت اور وہاں مقیم بچیوں کو آزادی کے دن کی مبارکباد دی عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے یتیم بچیوں کے مین کیمپس میں آزادی کے دن کا کیک کاٹا گیا چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل مسعود الحق ،ایگزیکٹوڈائریکٹر بریگیڈئیر(ر) خالد بشیر اورڈائریکٹر باسم یوسف کے ہمراہ تقریب میں بڑی تعداد میں بچیوں نے شرکت کی اور ملی نغمے پیش کیے جبکہ مہمان خصوصی مسز کرن علیم خان نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس دن اس عزم کا اظہار کرنا ہو گا کہ اس مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں سے حاصل ہونے والے پاکستان میں ان اصولو ں پر آگے بڑھنا ہو گا جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے متعین کیے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنا گھر کے تینوں کیمپپس کی بچیوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اور ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد دی طالبات نے ملی نغمے اور خاکے پیش کیے جبکہ مہمان خصوصی مسز کرن علیم خان نے میٹرک میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں سندیں تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :