اچھی بات ہے کہ نواز شریف نے مجھے داتا دربار جیسی مقدس جگہ پر یاد کیا ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

پیر 14 اگست 2017 17:38

اچھی بات ہے کہ نواز شریف نے مجھے داتا دربار جیسی مقدس جگہ پر یاد کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں داتا دربار جیسی مقدس اور اچھی جگہ پر یاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنونشن سنٹر میں 70ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے بعد جب ایک اخبار نویس نے ان سے کہا کہ میاں نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر مشن کے دوران حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کے باہر اپنے خطاب میں آئینی ترامیم اور اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کے معاملے پر آپ کی تجاویز کا نا صرف خیر مقدم کیا ہے بلکہ آپ کی بھی تعریف کی ہے، جس پر مسکراتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ میاں صاحب نے داتا دربار جیسی مقدس جگہ پر انہیں یاد کیا ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور وہ بھی میاں رضا ربانی کی بات توجہ سے سنتے رہے۔