یوم آزادی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لورالائی کے دفتر میں تقریب کا انعقاد،کثیر تعداد میں لوگوںکی شرکت

آزادی بڑی نعمت ہے ہمیں اس با ت کا شکر بجا لانا چاہیے ہم آزاد ملک کے شہری ہیں ہمیں اس کی قد ر کرنی چاہئے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس لیویز اور سیکورٹی اداروں کیساتھ تعاون کرنا ہوگا ،ہمیں کوملکر پاکستان کو مضبو ط بنا نا ہوگا،صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت اور کمشنر ژوب ڈویژن کا خطاب

پیر 14 اگست 2017 16:55

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) یوم آزادی 14 اگست کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لورالائی کے دفتر کے سبزہ زار پرایک بڑی سادہ و پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن تھے ۔ تقریب میں صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت، ڈی آئی جی پولیس ژوب ڈویژن عبداللہ خان ،اے ڈی سی اعجاز جعفر ، اسٹنٹ کمشنرمیر باز مری ، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفسیر حاجی عبدالغفار کدیزئی ،چیئرمین بلدیہ لورلائی نعمت جلالزئی ، قائمقام ایس ایس پی نورمحمد بڑیچ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار جعفر خان اوتمانخیل ،عظمت کدیزئی ، حاجی محمد انور ، عبدالخالق خاطر ، سرکاری محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افیسران ، قبائلی عمائد ین ، تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلباء و طالبات ، لورالائی پریس کلب کے صحافیوں ، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعد اد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایسی طرح بوائز ماڈل ہائی سکول لورالائی اور گرلز ہائی سکول کینٹ لورالائی میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئیں اس موقعے پر مختلف سکولوں کے طلباء و طلبات نے ملی نغمے ، پشتو ، اردو انگریزی تقاریر ، خاکے ٹیبلو پی ٹی شو پیش کیا۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں مون سون کی شجرکاری مہم کا افتتاح عبید اللہ جان بابت اور کمشنر ژوب ڈویژن نے درخت لگا کر کیا۔

ان تقریب میں صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت نے طلباء و طلبات کیلئے تیس ہزار روپے اور ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفیسر حاجی عبدالغفار کدیزئی نے تیس ہزار روپے اور ممتاز قبائلی رہنما ڈاکٹر محمد شاہ کدیزئی نے پانچ ہزار روپے دیئے اور اس موقعے ہر مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن اور صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت نے طلباء طلبات اور اساتدہ میں انعامات تقسیم کیے ان تقریب سے مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سیف الراحمن اور صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت نے اس موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس با ت کا شکر بجا لانا چاہیے کہ ہم ایک آزاد ملک کے شہری ہیں ہمیں اس کی قد ر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس لیویز اور سیکورٹی اداروں کیساتھ تعاون کرنا ہوگا ہمیں سب کوملکر پاکستان کو مضبو ط بنا نا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ،اورعلیم ایک روشنی ہے اور ایسی روشنی کے ذریعے ہم آزادی کے سفر کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور آزادی میں خواتین نے اہم رول اداکیا ہے اور اس وقت پاکستان میں خواتین کو مکمل نمائیندگی حاصل ہے پاکستان تمام قوموں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے ایسے نفرت تعصب اور علاقیت کی نظر نہیں کرنا چاہیے انہوںنے کہا کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں امن و امان صحت اور تعلیم سرفہرست ہے اور تما م اداروں صحت،تعلیم امن و امان کیلئے حکومت نے کرڑورں روپے مختص کیے ہیں ۔

انہوں نے اپنی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو تمام مسائل حل کیلئے بھرپور تعاون کایقین دلایا ۔دریں اثناء صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت اور کمشنر ژوب ڈویژن اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے ڈسڑکٹ جیل کے قیدیوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں میں کھانا اور مٹھائی تقسیم کی ۔

متعلقہ عنوان :