کاہنہ گرڈ سٹیشن آسمانی بجلی گرنے سے تباہ،

لیسکو چیف واجد کاظمی نے کاہنہ گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا

پیر 14 اگست 2017 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) کاہنہ گرڈ سٹیشن اتوار کے روز آسمانی بجلی گرنے سے تباہ ہو گیا، گزشتہ روز لیسکو چیف واجد کاظمی نے کاہنہ گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا اور نقصان کا جائزہ لینے کے لئے جنرل منیجر ٹیکنیکل چوہدری انور کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی 10 روز میں رپورٹ پیش کرے گی لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں علاقے کی بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی اور لوڈ شفٹ کر کے بجلی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ 40 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :