مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے شاندار تقریب کا انعقاد

پیر 14 اگست 2017 15:30

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے شاندار تقریب تقریب میں تحریک پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست الفاظ میں خیراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عظم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیر کی مکمل آزادی کے بعد کشمیرکا الحاق پاکستان سے ہو گا جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا تقریب کی صدارت صدر مسلم لیگ (ن) نے کی جبکہ مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کی مجلس عاملہ کے چیئرمین سید تصویر نقوی ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری عجائب ہمدانی ،راہنماء مسلم لیگ (ن) سید امتیاز ہمدانی ،جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا پرویز خان درانی ،صدر مسلم لیگ (ن) یونین کونسل سینا دامن راجہ عاشق حسین ایڈووکیٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان نے اس تقریب میں شرکت کی مقررین نے کہا پاکستان اس وقت تک نامکمل ہے جب تک کشمیر آزاد ہو کر اس میں شامل نہیں ہوتا تحریک پاکستان میں کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں پاکستان کی محبت ہمارے لہو میں شامل ہے اور یہ محبت کشمیری اپنے دل و جان سے کرتے ہیں بعد میں کشمیر کی آزادی اور پاکستانی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی رات کو ہٹیاں شہر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا آتش بازی کے مظاہرہ میں بھی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی