دکی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام،

3 دہشت گرد گرفتار

پیر 14 اگست 2017 15:30

دکی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام،
لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) دکی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او دکی نور محمد بڑیچ کے مطابق پیر کو یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر بلوچستان کے علاقے لورالائی کی تحصیل دکی میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادی ہے ،اس موقع پر تین دہشتگردوں کو دکی منتقل کرنے والے سرغنہ فرارہوگیا ،تین بچوں کی عمریں 10سے 12سال تک ہے ،ڈی پی او نے مزید کہا کہ تین بچوں کا تعلق کوئٹہ کے علاقے غوث آباد سے ہے جنہیں ایک مدرسے سے ورغلا کر لائے گئے تھے ،بچوں نے ابتدائی تفتیش میں 14 اگست کے موقع پر ہونے والے جلسے میں تخریب کاری کرنے کا اعتراف کرلیا،اس موقع پریوم آزادی کے تمام تقریبات منسوخ کردئیے گئے ہیں ،پولیس اور سیکورٹی فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :