بھارت شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث آسام اور بہار میں بڑے پیمانے پر تباہی ایک سو دس سے زائد افراد ہلاک بائیس لاکھ سے زائد بے گھر

پیر 14 اگست 2017 14:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) بھارتی ریاستوں آسام اور بہار میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک سو دس سے زائد افراد ہلاک جبکہ بائیس لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کی ریزاسٹر مینجمنت اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوسرے دورانیے میں ریاست کے 21اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے اور مختلف واقعات میں دس افراد ہلاک جبکہ بائیس اعشاریہ پانچ لاکھ متاثر ہوئے ہیں بیان میں دس افراد کی ہلاکت کے بعد صرف آسام میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 99ہوگئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ براہمپترا اور دیگر دس دریاؤں میں پندرہ مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے دریں اثناء ریاست بہیار میں بھی سیلاب اوربارشوں کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر دونوں ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو دس سے زائد ہوگئی ہے ریاست میں ریلوے کا نظام بری طرح مفلوج ہوگیا ہے لوگوں کی محفوظ منتقلی کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں

متعلقہ عنوان :