نواز شریف کا انقلاب نواز بچائو انقلاب ہے‘

جب ہم آرٹیکل 62,63 ختم کرنا چاہتے تھے سید خورشید شاہ اس وقت نواز شریف کے ذہن میں سازش تھی‘ نواز شریف آصف زرداری کو میمو گیٹ اسکینڈل میں پھنسانا چاہتے تھے‘ میاں صاحب کے خلاف کسی سیاسی جماعت نے سازش نہیں کی،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا تقریب سے خطاب

پیر 14 اگست 2017 14:17

نواز شریف کا انقلاب نواز بچائو انقلاب ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا انقلاب نواز بچائو انقلاب ہے‘ جب ہم آرٹیکل 62,63 ختم کرنا چاہتے تھے اس وقت نواز شریف کے ذہن میں سازش تھی‘ نواز شریف آصف زرداری کو میمو گیٹ اسکینڈل میں پھنسانا چاہتے تھے‘ میاں صاحب کے خلاف کسی سیاسی جماعت نے سازش نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا انقلاب نواز بچائو انقلاب ہے۔ جی ٹی روڈ ریلی پر چالیس سے پچاس کروڑ روپے خرچ ہوئے جو کہیں اور سے آئے۔ آرٹیکل 62,63 کیسے اور کیوں ختم ہوگا جب ہم آرٹیکل 62,63 کو ختم کرنا چاہتے تھے اس وقت نواز شریف کے ذہن میں سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آصف زرداری کو میمو گیٹ سکینڈل میں پھنسانا چاہتے تھے۔ میاں صاحب کے خلاف کسی سیاسی جماعت نے سازش نہیں کی جب یوسف رضا گیلانی کو سزا ہوئی تو نواز شریف نے ان سے کہا کہ فوراً نکل جائو۔