وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ٹرمپ کا دفاع

پیر 14 اگست 2017 13:21

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) امریکا میں سفید فام قوم پرستوں اور ان کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے درمیان گلیوں میں جھگڑے شروع ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاست ورجینیا میں نسل پرستوں کی ریلی میں ہونے والے تشدد پر ان کے ردعمل پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے صدر کے بیان کے دفاع میں کہا ہے کہ صدر نے سفید نسل پرستوں کے بارے میں بھی بات کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستوں پر کھل کر تنقید کرنے کی بجائے ریلی میں ’’ہرطرف سے تشدد‘‘کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ سفید فام نسل پرستوں کی ریلی کے موقع پر شہر میں تشدد اور ہنگامہ آرائی کے دوران ایک خاتون ہلاک اور 19 دیگر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :