منرل واٹر کی بوتلیں دانتوں کی تباہی کی وجہ قرار

اگر pHلیول زیادہ ہو تو ہمارے دانتوں کی اوپری سطح جھڑنے لگتی ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے، ماہرین

پیر 14 اگست 2017 12:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ منرل واٹر کی بوتلیں آپ کے دانت تباہ کررہی ہیں۔حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے کہا کہ انھوں نے مشہور و معروف برانڈ کے پانی کی بوتلوں پر تحقیق کی ہے، بعض برانڈز میں تو نقصان پہنچانے والا pH لیول بہت زیادہ تھا اور فلورائڈ کی ناکافی تعداد پائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق ایسا پانی جس میں زیادہ ایسڈ ہو پینا دانتوں کیلئے خطرناک ہے۔اگر pHلیول زیادہ ہو تو ہمارے دانتوں کی اوپری سطح جھڑنے لگتی ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :