نوازشریف کی ریلی میں بچے کو کچلنے والی بی ایم ڈبلیو کی نمبرپلیٹ جعلی نکلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 اگست 2017 11:19

نوازشریف کی ریلی میں بچے کو کچلنے والی بی ایم ڈبلیو کی نمبرپلیٹ جعلی ..
گجرات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست۔2017ء) نااہل وزیراعظم نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی میں جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑیاں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے -ریلی کے دوران لالہ موسی میں12سالہ بچے کی ہلاکت کے تحقیقات کے دوران تحقیقاتی ٹیم نے ویڈیو فوٹیج کے ذریعے جس بی ایم ڈبلیو گاڑی کا سراغ لگایا ہے اس کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ہے-تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ جس گاڑی نے لالہ موسیٰ میں 12 سالہ بچے کو کچلا اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی جس کے باعث قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے مالک اور ڈرائیور تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہیں کہ واقعے کی ذمہ دار بی ایم ڈبلیو جیپ پر نمبر پلیٹ ایس ایس 875 لگائی گئی تھی تاہم یہ رجسٹریشن نمبر سزوکی بولان کار (ماڈل نمبر 2011) کے لیے محمد الیاس بٹ ولد مشتاق بٹ کے نام پر الاٹ کیا گیا تھا، تاہم مذکورہ نمبر پلیٹ نواز شریف کی ریلی میں شامل پروٹوکول پر مامور بی ایم ڈبلیو جیپ کے لیے استعمال کی گئی تھی۔خیال رہے کہ پولیس اس بی ایم ڈبلیو کے خلاف مذکورہ رجسٹریشن نمبر کے تحت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 320 کے تحت مقدمہ درج کرچکی ہے، جو مقتول بچے کے عزیز کی جانب سے درج کرایا گیا تھا۔
 

متعلقہ عنوان :