وزیر اعظم نے سرتاج عزیز کی بطور ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن تعیناتی کی منظوری دیدی

لیفٹیننٹ جنرل (ر ) ناصر جنجوعہ مشیر برائے قومی سلامتی تعینات، امیر مقام،عرفان صدیقی ،سردار مہتاب اور جام معشوق مشیرمقرر

پیر 14 اگست 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بطور ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ،انکا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر ) ناصر جنجوعہ کو مشیر برائے قومی سلامتی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ امیر مقام،عرفان صدیقی ،سردار مہتاب اور جام معشوق چاروں کی بطور مشیر تقرری بھی کی گئی ہے ۔