ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے ٹرک ڈرائیور کی خود کشی کی کوشش اور دل کا دورہ پڑنے کا ڈراما

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 13 اگست 2017 23:45

ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے ٹرک ڈرائیور کی خود کشی کی کوشش اور دل کا دورہ ..

ٹریفک قوانین  کی خلاف ورزی پر  چالان سے بچنے کے لیےلوگ مختلف بہانے بناتے ہیں، جس کا مقصد مجبوری بتا کر چالان کی رقم کم کرانا ہوتا ہے لیکن ایک شخص نے چالان سے بچنے کے لیے انوکھا کام کیا۔
چین کے صوبے ہونان کے ایک ٹرک ڈرائیور نے چالان سے بچنے کے لیے پہلے تو پھندے سے لٹک کر خودکشی کی کوشش کی، اس کے بعد دل کے دورہ پڑنے کا بہانہ کر کے زمین پر گر گیا۔

(جاری ہے)


اس واقعے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرائیور پہلے تو ٹریفک اہلکار کو لکھنے  سے روکتا ہے ، پھر  اپنے ٹرک سے بندھی ہوئی رسی کو گلے میں لٹکا کر خود کشی کی کوشش کرتا ہے، جب اس سے بھی ڈرائیور کو روک دیا جاتا ہے تو وہ   نیچے گر کر سینے پر ہاتھ رکھ لیتا ہے۔یہ دیکھ کر ٹریفک اہلکار ڈرائیور کو کوکیز کھانے کے لیے دیتا ہے۔ اس کے بعد ٹریفک اہلکار ایمرجنسی میڈیکل سروس کو فون کرتا ہے تو  ڈرائیور جلدی سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔

میڈیکل کا عملہ بھی ڈرائیور کو صحت مند قرار دیتا ہے۔ ٹریفک اہلکار ڈرائیور کو ایسے ہی نہیں چھوڑتا بلکہ اسے 200 یوان کا جرمانہ کر دیتا ہے۔
واقعے کی فوٹیج دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ڈرائیور کی ایکٹنگ کو خوب سراہا رہے ہیں۔ ایک صارف نے تو یہاں تک کہا کہ ڈرائیور کو آسکر ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :