Live Updates

فوج کیخلاف سازش کی بو آ رہی ہے، عمران خان

آئین سے 62،63 کی شق نکالنے کی سازش ہو رہی ہے، ان شاء اللہ عدالت کی حفاظت ہم کریں گے، تحریک انصاف کے چئیرمین کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 اگست 2017 23:40

فوج کیخلاف سازش کی بو آ رہی ہے، عمران خان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2017ء) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ فوج کیخلاف سازش نظر آ رہے ہے۔ آئین سے 62،63 کی شق نکالنے کی سازش ہو رہی ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں آج شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میں نے کسی کی تعریف نہیں کرتا لیکن آج کررہا ہوں کیونکہ آپ نے گزشتہ 9 برسوں میں سیاسی مافیا کے خلاف جو جنگ لڑی ہے اس پر پی ٹی آئی آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انھوں نے اپنےکارکنوں سے کہا کہ 'آپ نے شیخ رشید سےکیا سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ طاقت ور کے سامنے کلمہ حق کیسے کہنا ہے'۔جی ٹی روڈ پر جو ڈراما رچا گیا جہاں میں نے یہ دکھ بھری تقریر سنی کہ مجھے کیوں نکالا گیا، اس وقت پاکستان میں صرف دو طبقے نواز شریف کے ساتھ ہیں، ایک طرح کے ایسے لوگ جن کے مفادات اس کرپٹ نظام کے ساتھ ہیں جن کو خوف ہے کہ اگر نواز شریف گیا تو ان چوروں کی باری بھی آجائے گی اور یہ چھوٹا مفاد پرست ٹولہ جو ہر طبقہ میں موجود ہے'۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 'سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے اس کو صادق اور امین نہیں سمجھا تو اس کے ساتھ کون تھے اور کہا کہ پہلے تو میڈیا ہاؤسز کی بات کرتے ہیں تو کون سا میڈیا اس کےساتھ تھا'۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تھوڑے سے لوگ ہیں انھیں جب پتہ چلے گا تو وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔'نواز شریف نے کہا کہ مجھے عوام نے مینڈیٹ دیا تھا یہ جج کون ہوتے ہیں لیکن مینڈیٹ کا مطلب سمجھ لو کہ ووٹ مانگتے وقت آپ نے وعدہ کیا تھا کہ میں ایشین ٹائیگر بناؤں گا لیکن آپ نےپیسے باہر بھیجنے کا نہیں کہا تھا'۔

'سپریم کورٹ کے خلاف سازش سامنے آئی ہے اور اب فوج کو نشانہ بنارہے ہیں'۔'نوازشریف سارا ڈرامہ نیب اور سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کے لیے کررہےہیں'۔نواز شریف نے 30 برسوں سے اداروں کو اپنے قبضے میں رکھا تھا لیکن پہلی مرتبہ عدالت اور جے آئی ٹی کو قابو نہیں کرپایا جس کو وہ سازش کہتے ہیں لیکن یہ سازش نہیں بلکہ نیا پاکستان ہے۔عمران خان نے کہا کہ 'ہم اب اپنی عدلیہ کی حفاظت کرنی ہے کیونکہ انھوں نے پہلے بھی عدلیہ پر حملہ کیا اور کئی ججوں پر پیسہ چلایا اس لیے جب بھی وقت آئے گا یہ قوم اٹھ کھڑی ہوگی'۔

آئین سے آرٹیکل62، 63 نکالنے کی سازش ہورہی ہے،نوازشریف صادق اور امین کی شرائط نکلواکر کیاکرنا چاہتےہیں، آرٹیکل62، 63 ختم ہوا تو لاکھوں لوگوں کو اسلام آباد لےکر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 'شروع میں جب سیاست میں آیا تو بہت مذاق اڑا لیکن اب ایک ایسی جماعت کھڑی ہے جو اسٹیس کو کا مقابلہ کررہی ہے'۔عمران خان نے کہا کہ 'چار کام کریں گے اور سب سے پہلا کام غربت کے خلاف جنگ کرنی ہے، حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دور میں زکوۃ لینے کے لیے کوئی نہیں تھا اسی طرح چین نے غربت کو ختم کرکے عوام کو اوپر لے آئے'۔

انھوں نے کہا کہ ہم دوسرا کام میرٹ کے لیے کریں گے کیونکہ جب میرٹ پر کام ہوتا ہے تو دبئی سے لوگ چھٹیاں منانے کے لیے پاکستان آتے تھے اور پی آئی اے دنیا کی بہترین ائرلائن تھی اور ہم فخر کرتے تھے لیکن آج یہ سب کچھ کیوں ہوا۔ ماضی میں ہماری جامعات بہترین تعلیم دیتی تھیں اس لیے ہماری ڈگریوں کی قدر تھی اور سی ایس ایس کا بہترین نظام تھا اور میرٹ کے باعث منگلا ڈیم بنا اور کئی ترقیاتی کام ہوئے اور جب میرٹ پر کام ہوا تو ترقی ہوئی، ہمارے سامنے دبئی کا ایک سربراہ خلیفہ محمد اٹھا اور دنیا سے بہترین ماہرین کو لے آیا اور دبئی کو دنیا میں کہاں لے کر گیا۔

احتساب کو اپنے منشور کا تیسرا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے احتساب ضروری ہے جب کرپشن نہیں ہوگی تو ملک ترقی کرے گا، چین میں تین برسوں میں 2سو وزیروں کو کرپشن میں پکڑا ہے اور یہاں پر کتنے وزیروں کو پکڑا گیا۔ہم کرپٹ لوگوں کو پکڑیں گے اوپر سے بڑے کرپٹ لوگوں کو پکڑیں گے پھر نیچے سےصفائی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات