پاکستان اور چین کا تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مختلف دستاویزات پر دستخط‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی نائب وزیراعظم کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت

اتوار 13 اگست 2017 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان اور چین نے اتوار کو تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مختلف دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ ان دستاویزات پر دستخط کی تقریب چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کے وزیراعظم ہائوس دورہ کے موقع پر کئے گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی نائب وزیراعظم نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی اور بعد ازاں دونوں رہنمائوں کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے فاٹا سکولز پراجیکٹ کیلئے دستخط کئے گئے خطوط کا تبادلہ کیا۔ دستاویزات پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد محمود اور چین کے نائب وزیر و ڈپٹی انٹرنیشنل ٹریڈ ریپریزینٹو یو جیان ہوا نے دستخط کئے۔ دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک کوآپریشن کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستن خان جمالدینی، چیئرمین سی او پی ایچ سی ژانک بائو ژونگ اور چیئرمین سائنو ٹرک گروپ ماچن جی نے دستاویزات پر دستخط کئے۔