پشتونخواملی عوامی پارٹی کا پارٹی کے رکن حاجی شاہ ولی کاکڑ کی شہادت کے واقعہ پر لواحقین سے اظہار تعزیت

اتوار 13 اگست 2017 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی نے گزشتہ رات پشین سٹاپ کے خودکش حملے میں پارٹی کے رکن حاجی شاہ ولی کاکڑ کے شہادت کے واقعہ پر لواحقین سے دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو جاری کے پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ رات پشتونخوامیپ کے کارکنوں محمد نسیم ، ولی کے بھائی، حاجی عبداللہ خان کے فرزند حاجی شاہ ولی کاکڑ کے شہادت کا المناک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

بیان میں واقعہ میں دیگر شہید ہونیوالوں خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی وجہ سے آج تمام ملک اور بالخصوص پشتونخوا وطن آگ وخون کے شعلوں میں جھلس رہا ہے جب تک ان دہشتگردوں ، انتہا پسندوں اور فرقہ واریت کے قوتوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک امن کا قیام نا ممکن ہے ۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان دہشتگردوں ، ان کے مراکز ، کمین گاہوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔