ایف سی اہلکاروں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کرنا ظلم و زیادتی ہے، صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو

اتوار 13 اگست 2017 23:00

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) نیشنل پارٹی کے جلسہ میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں اور عام شہریوں کی شہادت پر مقررین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہماری جان و مال کی حفاظت کرنے والے ایف سی اہلکاروں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کرنا ظلم و زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ سانحہ پشین اسٹاپ کوئٹہ ایف سی اہلکاروں اور عام سویلینز کی شہادت افسوسناک واقع ہے‘ ہمارا مذہب اس طرح لوگوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ جلسہ میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :