ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے

ورکز پارٹی کے سربراہ خدائے دوست کاکڑ کاریلی کے شرکاء سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ورکز پارٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کی مناسب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے سربراہ خدائے دوست کاکڑ کررہے تھے ۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھارکھے تھے جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خدائے دوست کاکڑنے کہاکہ ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے‘ ملک دشمن قوتوں نے اپنے کارندوں کے ذریعے پشین اسٹاپ پر خودکش بم دھماکہ کرکے سیکورٹی فورسز اورشہریوں کو شہید کرنے والوں کو کبھی بھی معاف نہیں کریں گے‘ دراصل ملک دشمن عناصر جشن آزادی کی تقریبات کو ثبوتاژکرناچاہتے ہیں ان کا یہ خواب کبھی بھی پورانہیں ہوگا۔

انہوںنے مطالبہ کیا کوئٹہ خودکش بم دھماکے میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :