پاکستان ہم سب کا وطن ہے اس کے آزادی کیلئے مسلمانوں نے بے بہا قربانیاں دیں ہیں‘ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کی خوابوں کو خاک میں ملاکر رہینگے،

ونگ کمانڈر قلات اسکائوٹس کا70 وین جشن آزادی کے سلسلے میں وڈھ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 23:00

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) 70 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں وڈھ ایف سی کیمپ میں قلات اسکائوٹس 132ونگ کی طرف سے ایک بہت بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروقار جشن آزادی کے تقریب میںایف سی پبلک اسکول، سردار منیر جان مینگل پبلک ہائی اسکول وڈھ ،ہائی سکول وڈھ کے طلباء وطالبات سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آزادی کے مناسبت سے تقریب میں ملی نغمہ اور ٹیبلو بلوچی رقص سمیت بچوں میں تقریری مقابلہ ہوا۔ سردار منیر مینگل پبلک اسکول کے ہندو برادری کے اسٹوڈنٹس نے بلوچی رقص پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خاص ونگ کمانڈر قلات اسکائوٹس لیفٹیننٹ کرنل فضل رسول قادری تھے۔ تقریب میںاسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی ،چیئر مین میر امام بخش مینگل،تحصیلدار وڈھ چاکر خان ایس ایچ او وڈھ مجید مری، سابق ڈی ایس پی بلوچستان کانسٹبلری محمد کریم مینگل ،ڈاکٹر سیف الرحمن مینگل، میر عبداللہ مینگل، میرمحمد حسن مینگل،میر حاجی عنایت اللہ مینگل، میر دھنی بخش دینارزئی ،ٹکری میر محمد مینگل،میرحمل خان مینگل ، میر محمد کریم بارانزئی ،میرمحمد عامر بزنجو،مجاہد عمرانی ،سردار منیر مینگل پبلک اسکول کے پرنسپل اللہ بخش مینگل،ہائی اسکول وڈھ کے ہیڈ ماسٹر مشتاق ا حمد ،لیویز رسالدا نوراللہ مینگل سمیت وڈھ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منایا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر قلات اسکائوٹس لیفٹیننٹ کرنل فضل رسول قادری نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا وطن ہے اس کے آزادی کیلئے مسلمانوں نے پیش بہا قربانیاں دی ہے اور اس پاک وطن کو حاصل کی ہے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کی خوابوں کو خاک میں ملاکر رہینگے اس عرض پاک اور اس میں بسنے والی قومیں اپنے آپ کو اس وطن کے ترقی کیلئے تیار کریں ملک کے اندر ہونیوالی اس دہشت گردی کو ہم سب کو ملکر ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل کوئٹہ میں ہونے والا واقعہ ایک درد ناک ہے اس دہشت گردی سے جو بھی شہادت کی قربانی دی ہے ہم سب اس قربانی کو ایک اعظیم قرنانیوں میں شمار کرتے ہیں ان کی قربانیوں سے ہی اس ملک میں آزادی کے چراغ روشن ہے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردانہ حملوں سے اس قوم کے ہمت کو پست نہیں کیا جاسکتا ہے ایک قوم بن کر ہم پاکستان کو ترقی دینگے تو یہ آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے عظیم رہبروں کی روحوں کی خوشی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام چاہیے کہ اپنے آپ کو بھوکا رکھ کر اپنے بچوں کو تعلیم دلایں تعلیم سے ہی ہم ترقی کرینگے اانہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے لڑنے والی ایک سپاہی کی قربانی اور ملک کے اند رلیویز پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں ایک جیساہے۔ تقریب سے بہترین تقریر اور ٹیبلو بلوچی چاپ میں پہلی پوزیشن سردار منیر مینگل پبلک اسکول نے حاصل کی، ہائی اسکول وڈھ، ایف سی اسکول کے بچوں میں ونگ کمانڈر فضل رسول قادری، اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی ،چئیرمین وڈھ حاجی امام بخش مینگل ،میر عامرخان بزنجو،مجاہد عمرانی ،ہائی اسکول وڈھ کے ہیڈ ماسٹر مشتاق ا حمد،سردار منیر مینگل پبلک اسکول کے پرنسپل اللہ بخش مینگل ،تحصیلدار وڈھ چاکر خان سمیت دیگر مہمانان گرامی نے جیت نے والی وڈھ الیون کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں اور طلباء وطالباتمیں انعامات تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :