ملک بھر کی طرح لاڑکانہ مین جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 22:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ملک بھر کی لاڑکانہ میں بھی (آج) پیر 14 اگست جشن آزادی کا دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بھی جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شہر کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لاہوری محلہ میں تقریب منعقد کرکے 70 سالہ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔