یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سے گریز کریں‘ پاکستان رینجرز سندھ کی عوام سے اپیل

اتوار 13 اگست 2017 22:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ہرسال یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کے دوران کی جانے والی ہوائی فائرنگ کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام کی حفاظت کے پیش نظر پاکستان رینجرز سندھ کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سے گریز کریں بصورت دیگر ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔