خصوصی آزادی ٹرین دو رات قیام کیلئے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئی

اتوار 13 اگست 2017 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) خصوصی آزادی ٹرین دو رات قیام کیلئے اتوار کی شام راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئی۔ آزادی ٹرین کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں لوگ ریلوے سٹیشن پر موجود تھے۔ بعد ازاں گیلریاں عوام کیلئے کھول دی گئیں۔

(جاری ہے)

آفیسر انچارج آزادی ٹرین افتخار حسین نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ آزادی ٹرین لاہور کیلئے اپنے سفر کا آغاز 15 اگست کو کرے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ راولپنڈی میں طلباء و طالبات آزادی ٹرین دیکھنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیلریاں عوام الناس کیلئے کھول دی گئی ہیں اور ثقافتی فلوٹ سیاحوں کو محظوظ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :