پشاور،قومی وطن پارٹی ، پختونخوا ہ اولسی تحریک ودیگر تنظیموں کی طرف سے قومی جرگہ بلانے پر اتفاق

اتوار 13 اگست 2017 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) قومی وطن پارٹی ، پختونخوا ہ اولسی تحریک ودیگر تنظیموں کی طرف سے قومی جرگہ بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ اس جرگہ میں تمام سیاسی پارٹیوں ،پیشہ ور تنظیموں ،سماجی، ادبی،مزدور کسان اور قومی تنظیموں کو دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

قامی جرگہ پختونخوا وطن کے وسائل ،مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی ۔ اس جرگے کا انتخابات کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ ہر پارٹی کو برابری دی جائے گی ۔ اس حوالے سے جرگہ کے منتظمین آفتاب احمد خان شیرپائو کی سربراہی میں عنقریب پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔