جشن آزادی ،ڈیرہ مرادجمالی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلیاں

ریلیوں میں پوراشہرامڈآیا پاکستان زندہ بادفلک شگاف نعرے سے علاقہ گونج اٹھا

اتوار 13 اگست 2017 22:20

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) ڈیرہ مرادجمالی میں جشن آزادی کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلیاں ،ریلیوں میں پوراشہرامڈآیا پاکستان زندہ بادفلک شگاف نعرے سے علاقہ گونج اٹھا جشن آزادی کے حوالے سے ڈیرہ مرادجمالی قبائلی سردارباباغلام رسول عمرانی، عوام دوست پینل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء میر شوکت بنگلزئی،جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی رہنماء مولوی روستم نورانی کی قیادت میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئی ریلیاں سندھ بلوچستان قومی شاہرہ سمیت مختلف سڑکوں پر گشت کرتی رہیں اورشرکاء پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اورہاتھوں میں پلے اورکارڈ اوربینرزاٹھارکھے تھے جس پر پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین باباغلام رسول عمرانی، میر غلام نبی عمرانی، میرشوکت بنگلزئی،مولوی روستم نورانی سمیت دیگرکہاکہ ملک کے استحکام ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنے اختلافات بھلاکر ایک ہوجائیں اورایک پلیٹ فارم پر متحدہوجائیں کیونکہ یہ ملک اپنے آبائواجدادنے قربانیاں دیکر ہمیں دیا ہے ہمیں اس پرمسرت دن پریہ عہدکرنا ہوگا کہ ہمیں اس ملک کی سالمیت اوردفار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے اس ملک کے دفاع کے لئے جوقربانیاں دیں ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی قربانیاں ہمارے لئے مشتعل راہ ہیں ہمیں اپنے افواج پر فخرہے ہماری ریلی نکالنے کا مقصدہے کہ ہم پاکستان کے دشمنان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم پوری قوم ایک ہیں اورملک کے دفاع کے لئے بلوچ عوام سب سے پہلے اپنے خون کا نذرانہ دینے کیلئے کبھی نہیں کترائے گی ہم کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ ایسے بزدلانہ کاروائیوں سے ہم کبھی ڈرنے والے نہیں پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :