جشن آزادی، لورالائی میں ڈاکٹر سید سیف ا لرحمن کمشنر ژوب ڈویژن کی قیادت میںپاکستان زندہ باد ریلی

اتوار 13 اگست 2017 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) جشن آزادی کی مناسبت سے ضلع لورالائی میں ڈاکٹر سید سیف ا لرحمن کمشنر ژوب ڈویژن کی قیادت میںپاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صوبائی مشیر جنگلات وامور حیوانات عبید ا للہ جان بابت ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی اعجاز احمد ،چیرمین میونسپل کمیٹی نعمت خان جلالزئی ،ضلعی ناظم تعلیم عبد ا لغفار کدیزئی ،ایکسین پی ایچ ای جہانگیر شاہ ،انجمن تاجران کے صدر صابر خان کدیزئی ،جنرل سیکرٹری عثمان جلالزئی ، سرکاری ،عوامی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں ، تاجر برادری اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی انجمن تاجران لورالائی کی طرف سے نکالی گئی اس ریلی کا مقصد عوام میں ۰۷ ویں یوم آذادی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ریلی کا آغاز عبد ا لر حیم خان کلب لورالائی سے ہوا۔

(جاری ہے)

ریلی مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی باچاخان چوک پر اختتا م پذیر ہوئی قبل ازیں عبد ا لر حیم خان کلب لورالائی میں جشن آزادی کے حوالے ایک پر وقار تقریب کا انعقادکیا گیا کمشنر ژوب ڈویژ ن ڈاکٹر سید سیف ا لرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزت و حرمت اور وقار پاکستان سے ہے پاکستان ہماری پہچان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں لہذا ہم سب نے مل کر اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہونا ضروری تعلم اور صحت حکومت کی پہلی ترجیح ہے ہمارے ادارے اچھے ہوںگے تو ہمارا مستقبل تابناک ہوگا اس ملک نے ہمیں عزت و حرمت دی ہے لہذا ہم سب نے مل کر اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے قوموں پر مشکلات آتے رہتے ہیں لیکن پاکستانی باحوصلہ ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی میں ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے لورالائی ایک ماڈل ضلع بن جائے گاحکومت نے ڈکٹروں سمیت تمام ملازمین کو مراعات دئے ہیں ہمیں اپنے، فرائض منصبی احسن طریقے سے اد اکرنے ہیں سول ہسپتال لورالائی کی حالت بہتر کی جائے گی شہر میں پانی کا مسئلہ سنگین ہے پانی کی صحیح سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا تقریب سے صوبائی مشیر عبیداللہ جان بابت نے خطاب کرتے ہوئے کہا امن ومان کی صوت حال پہلے سے بہتر ہے اغواء برائے تاوان اور بتہ خوری کا خاتمہ کیا جا چکا ہے لوگ دوسرے صوبوں سے یہاں منتقل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری زمینو ںپر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے چار نئے ٹیوب ویلوں سے شہر میں پانی کی کمی ختم ہوگی محکمہ پی ایچ ای کو مزید چار کروڑ روپے دئے گئے ہیںجس سے اور بور لگائے جائیں گے تقریب سے چیرمین میونسپل کمیٹی لورالائی نعمت خان جلالزئی ،انجمن تاجران کے صابر خان و دیگر نے بھی خطاب کیا اور سکول کے بچوں نے پیش کئے جبکہ انجمن تاجران کی طرف سے جشن آزادی کا کیک بھی کا ٹا گیا ۔

متعلقہ عنوان :