ملی مسلم لیگ کی استحکام پاکستان کانفرنس ، ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئیں

اتوار 13 اگست 2017 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) ملی مسلم لیگ کی طرف سے ناصر باغ کے باہر استنبول چوک مال روڈ سے پوسٹ ماسٹر جنرل آفس تک ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی تھیں تاہم انتظامات کم پڑنے پر ہزاروں افراد سڑکوں کے اطراف میں کھڑے رہے جبکہ ناصر باغ کے گیٹ بھی کھول دیے گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد گرائونڈ میں بیٹھ کر مقررین کے خطابات سنتی رہی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے ہزاروں شرکاء نے ملی مسلم لیگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ سٹیج پر ملی نغموں اور خطابات کے دوران پرچموں کے لہرائے جانے سے دلفریب منظر دیکھنے میں آیا۔ ملی مسلم لیگ اپنے پہلے تاسیسی پروگرام کے دوران ہی ایک منظم اور بڑی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :