ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ستحکام پاکستان کانفرنس، نئی سیاسی جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ نے بھی خطاب کیا

اتوار 13 اگست 2017 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ناصر باغ مال روڈ پر ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس سے نئی سیاسی جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ آج مال روڈ پر استحکام پاکستان کانفرنس میں انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے سمندرکی شرکت روایتی سیاسی جماعتوں کیلئے پیغام ہے کہ این اے 120میں ملی مسلم لیگ کھل کر میدان میں آچکی ہے۔

(جاری ہے)

استحکام پاکستان کانفرنس میں این اے 120میں آنے والی مختلف مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں اورسماجی جماعتوں کے رہنمائوںنے شرکت کی اور ملی مسلم لیگ سے یکجہتی کا اظہا رکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :