ملی مسلم لیگ کا ناصر باغ مال روڈ پر استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقا د،عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ

اتوار 13 اگست 2017 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لاہور میں جلسہ سے خطاب کے اگلے دن ہی ملی مسلم لیگ نے ناصر باغ مال روڈ پرایک بڑی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقا دکر کے عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔یہ نئی بننے والی سیاسی جماعت کا پہلا تاسیسی جلسہ تھا جس میں طلباء، وکلاء، تاجروں،تمام مکاتب فکراور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ثابت کیا کہ ملی مسلم لیگ آنے والے الیکشن میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی ۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میں روایتی سیاسی جلسوں سے ہٹ کر ماحول دیکھنے میں آیا۔ملی مسلم لیگ کے پرچموں والے بڑے غبارے فضا میں لہراتے نظر آئے جو شرکاء کی دلچسپی کا سبب بنے رہے۔ اہل لاہور کے ایک بڑے جم غفیر نے بچوں کے ہمراہ ملی مسلم لیگ کی کانفرنس میں شرکت کی اور شدید گرمی کے باوجود انتہائی دلجمعی سے مقررین کے خطابات سنتے رہے۔ کانفرنس کے دوران ملی نغمے بھی چلائے جاتے رہے۔ مقررین کے خطابات کے دوران بیک گرائونڈ پر ’’یہ پرچموں میں عظیم پرچم‘ ہمارا پرچم ‘ ‘ملی نغمہ چلایا گیا۔ خطابات کے دوران شرکاء کی جانب سے زبردست نعرے لگائے جاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :