پاک بحریہ کے زیر اہتمام اورماڑہ میں سترہویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ، آزادی امن ریلی کا انعقاد

اتوار 13 اگست 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء)پاک بحریہ کے زیر اہتمام اورماڑہ میں سترہویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ،اس سلسلے میں آزادی امن ریلی کا انعقاد کیا گیا. ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آزادی امن ریلی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکائ نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا رکھا تھا۔آزادی امن ریلی اورماڑہ کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاک بحریہ کے اسپتال درمان جاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں چار ہزار سے زائد مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔