نواز شریف کل صرف مزار علامہ اقبال پر حاضری دیں گے،ترجمان مسلم لیگ ن

پریس کانفرنس کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ،بیان

اتوار 13 اگست 2017 22:20

نواز شریف کل صرف مزار علامہ اقبال پر حاضری دیں گے،ترجمان مسلم لیگ ن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف آج (پیرکو)صرف مزار علامہ اقبال پر حاضری دیں گے ان کی پریس کانفرنس کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کی دیگر کوئی سیاسی مصروفیت نہیں ہے ، سابق وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کرنے کی خبر میں صداقت نہیں وہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔