وزیر اعظم کی چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاک چین دوستی مثالی، اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک کے باعث دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

اتوار 13 اگست 2017 22:20

وزیر اعظم کی چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات مثالی ہیں ، سی پیک کے باعث دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وہ اتوار کو چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات مثالی ہیں ، سی پیک کے باعث دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس موقع پر فریقین نے سی پیک کے تحت زیر تکمیل منصوبوں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا ۔ چین کے نائب وزیراعظم نے 70ویں یوم آزادی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔