لیاقت باغ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے آگئے

متوالوں کی جانب سے نوازشریف کے حق میں نعرے لگانے پر کارکنان گھتم گتھا ہوگئے

اتوار 13 اگست 2017 22:20

لیاقت باغ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے آگئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے جلسے سے قبل لیاقت باغ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے آگئے ، لیگی متوالوں کی جانب سے نوازشریف کے حق میں نعرے لگانے کے باعث دونوں جماعتوں کے کارکنان آپس میں گھتم گتھا ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے جلسے سے قبل لیاقت باغ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے آگئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے جس کے باعث لیگی متوالے اور پی ٹی آئی کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :