سابق وزیر اعظم نواز شریف یوم آزادی کے موقع پر(آج) علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے ،

قومی دن پر نوازشریف کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، ان کی پریس کانفرنس کی خبربھی درست نہیں ،ترجمان کی وضاحت

اتوار 13 اگست 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) ترجمانپاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا ہے کہ سابق محمدنوازشریف کی (آج) پریس کانفرنس کی خبردرست نہیں ، قومی دن پر نوازشریف کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، نوازشریف قومی ایجنڈے کا اعلان سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ نوازشریف یوم آزادی کے موقع پر (آج) علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے ، قومی دن پر نوازشریف کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، نوازشریف کی جانب سے آج پریس کانفرنس کی خبردرست نہیں ، نوازشریف قومی ایجنڈے کا اعلان سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔