عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، نوازشریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ، سیاسی قوتوں کو یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا ہوگا ، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، سیاسی نظام کی مضبوطی کیلئے سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، نوازشریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ، سیاسی قوتوں کو یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا ہوگا ، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، سیاسی نظام کی مضبوطی کیلئے سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،علاقائی اصلاحات کا عمل کافی عرصے سے جاری ہے ،ق انون کے تحت ترامیم کی بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کی وجہ سے ترامیم کی بات نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ، سیاسی قوتوں کو یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا ہوگا ، سیاسی نظام کی مضبوطی کیلئے سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :