گوجرانوالہ ،ْکرنٹ لگنے سے تین بچوں کا باپ جاں بحق

اتوار 13 اگست 2017 22:20

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) کرنٹ لگنے سے تین بچوں کا باپ جاں بحق ہو گیا ، تفصیل کے مطا بق عمر فاروق کالونی کا رہائشی نعیم کارخانہ میں حسب معمول کام میں مصروف تھا کہ اس دوران اسکا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں سے چھو گیا ،کرنٹ لگنے کے باعث اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی ہار گیا ، متوفی تین بچوں کا باپ تھا ۔

متعلقہ عنوان :