گوجرانوالہ ،ْ بھتہ نہ دینے پر تاجر کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے دو ملزمان اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ، تیسرا فرار ہو گیا

اتوار 13 اگست 2017 22:20

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) بھتہ نہ دینے پر تاجر کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے دو ملزمان مبینہ پو لیس مقا بلہ میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ، تیسرا فرار ہو گیا، تفصیلات کے مطا بق فتو منڈ کا رہائشی اعجاز اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ کنگنی و الا بائی پاس کے قریب تین ملزمان نے اسلحہ کے نوک پر ان سے نقدی، موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے، اس بارے علم ہونے پر سی آئی اے پو لیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر دی ،واپڈا ٹائون کے قریب پو لیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کی بجائے مبینہ طور پر پو لیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے بھی حفاظی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پراہلکاروں نے موقعہ پر جا کر دیکھا تودو ملزمان کی نعشیں پڑی تھیں جبکہ تیسرا ملزم فرار ہو چکا تھا ، پو لیس نے ہلاک ہونیوالے ملزما ن کے قریب سے پسٹل، کاغذات ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا ، پو لیس کے مطابق ملزمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں ، ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت رضا اور اسامہ ساکنان علی پور چٹھہ سے ہوئی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے چھینا گیا تھا ،ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کا تعلق عاطف عرف عاطی لاہوریا گینگ سے ہے ،ا س گینگ کے آٹھ ملزمان قبل ازیں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیںجبکہ دیگر سا تھی جیل میں ہیں ، ملزمان نے 23جولائی کو علی پور چٹھہ کے عمران نامی تاجر کو پانچ لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر دن دیہاڑے فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :