کراچی ،بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو ہلاک،2ساتھی فرار ہوگئے

اتوار 13 اگست 2017 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا،تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن عابدآباد قبرستان کے قریب پولیس نے مشتبہ گاڑی میں سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کردی ،پولیس نے تعاقب کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہو ئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ زخمی سمیت 2 ملزمان قبرستان میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،گرفتار ملزم کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے دم توڑ دیا،ایس ایچ او کے مطابق ملزم کی شناخت خیال بت خان کے نام سے کی گئی،ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور وین برآمد کی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی کیدرجن سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،اس نے چند روز قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اورنگی ٹاؤن کے قریب واقع شوروم کے مالک سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی تھی۔

#

متعلقہ عنوان :