مسرور بیس کے قریب حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن ، متعدد افرادگرفتار

اتوار 13 اگست 2017 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) حساس اداروں اور پولیس نے مسرور بیس کے قریب سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے، جب کہ بلال کالونی اور مبینہ ٹاؤن سے بھی سات اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے کیماڑی میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے گئے۔سرچ آپریشن میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا، آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن ماڑی پور ٹرک اڈہ، گریس اور ماڑی پوری میں کیا گیا۔گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔#

متعلقہ عنوان :