کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش موسم خوشگوار ہوگیا

اتوار 13 اگست 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) کراچی میںہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وقفے وقفے سے ہلکی بارش، محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

(جاری ہے)

کراچی شہر کے مختلف علاقوں گرومندر، لسبیلہ ، آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں رات گئے وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے اتوار کو سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی نویدسنا دی ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، خیبرپختونخوا، ڑوب ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :