جے یوپی نورانی آج جشن آزادی موٹرسائیکل ریلی نکالے گی

اتوار 13 اگست 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) جمعیت علما پاکستان(نورانی) کراچی کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر عظیم الشان موٹرسائیکل ریلی آج شاہ عبدالعلیم صدیقی ڈاکخانہ چورنگی تانورانی چورنگی مزارقائدنکالی جائے گی، جس کی قیادت جمعیت علما پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شبیر ابوطالب، صوبائی صدرعلامہ سید عقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، ضلعی رہنمامحمدظہیر ٹھیکیدارودیگر رہنماکریں گے۔