جے یوپی لیاقت آباد نے انوارقریشی اور مولانااسرارسیال کو امیدوارنامزد کردیا

اتوار 13 اگست 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) جمعیت علما پاکستان لیاقت آبادزون کا اہم ترین اجلاس مولانامحمداسرارسیال کے زیرصدارت جامع مسجد اقصی لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں منعقدہواجس میں ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری سعید اخترملک،جوائنٹ سیکریٹری حافظ محمدسہیل ہزاروی،زونل جنرل سیکریٹری جاوید شکیل،نائب صدر انوارحسین قریشی ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الیکشن 2018 میں لیاقت آباد کے حلقہ پی ایس 106کے لئے انوارحسین قریشی اور حلقہ پی ایس 107کے لئے مولانامحمداسرارسیال کو نامزدکیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں 14اگست کو بعدنمازظہررضوان پارک پر پرچم کشائی کی جائے گی جبکہ بعدازاں موٹرسائیکل ریلی کاانعقاد ہوگا جس کی قیادت فدائیان ختم نبوت پاکستان کے سربراہ مفتی عبدالحلیم ہزاروی، جمعیت علما پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری محمدمستقیم نورانی،ضلع وسطی کے صدر علامہ عبدالغفورکرد،انجمن طلبا اسلام کے مرکزی صدر صاحبزادہ زبیر ہزاروی کریں گے۔