جو قومیں اپنے وطن عزیز پاکستان کیلئے قربانی دینے والوں کو بھو ل جاتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتیں، نور احمد قاسمی

اتوار 13 اگست 2017 22:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صوبائی نور احمد قاسمی نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے اسلاف اور وطن عزیز پاکستان کے لئے قربانی دینے والوں کو بھو ل جاتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتیںکئی سالوں کے بعد اس سال عوا م جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں گھنٹہ گھر چوک پر جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹنے کے موقع پر کیا اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما حاجی جاوید میمن ، جے یو پی کے صوبائی رہنما مشرف محمود قادری ، آغا اکرم درانی ، ڈاکٹر سعید اعوان علما بورڈ کے اسلم سلطانی ضلعی کنونیئر رضوان قادری کاشف قادری دیگر بھی موجود تھے نور احمد قاسمی نے کہا ہے کہ پاک افواج کی کاوشوں سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن بحال ہوررہا ہے جس کا سہرا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :