جشن آزادی کی خوشی میں سکھر کی مسیح برادری کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

اتوار 13 اگست 2017 22:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)جشن آزادی کی خوشی میں سکھر کی مسیح برادری کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی سینٹ میری چرچ کمپائونڈ اور سینٹ سوئیرز چرچ سے ایک جلوس کی شکل اختیار کر گئی شرکا ریلی جشن آزادی کی خوشی میں فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر مسیح برادری کے رہنمائوں نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی ۔