کراچی، پیپلزپارٹی مختلف قومیتوں کی حقیقی معنوں میں نمائندہ جماعت ہے، عوام کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ، سڑکوں کی تعمیر ،نکاسی آب ،پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام تیزی سے ہورہا ہے ان کی تکمیل سے جلد کراچی کا نقشہ بدل جائیگا،وزیر اعلی کی مشیر سماجی بہبود شمیم ممتاز کا کھلی کچہری سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وزیر اعلی سندھ کی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مختلف قومیتوں کی حقیقی معنوں میں نمائندہ جماعت ہی, کراچی کے عوام کے مسائل کے حل پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھرپور توجہ دی رہے ہیں اور سڑکوں کی تعمیر , نکاسی آب اور پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہی, ان کی تکمیل سے جلد کراچی کا نقشہ بدل جائے گا۔وہ بروز اتوار انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں کھلی کچہری سے خطاب کر ہیں تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کی گئی ہی.

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ کا دعوی کرنے والوں نے اہلیان کراچی کو مسائل اور دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں نہیں دیا. اب کراچی کے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں , پیپلز پارٹی ہی کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہی. پیپلزپارٹی اپنے عوام دوست پالیسیوں کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی. اس موقع پر صوبائی مشیر نے عوام کے مسائل سنی.

اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئی. لوگوں نے پینے کے صاف پانی, بجلی کی لوڈ شیڈنگ, نکاسی آب اور سڑکوں کی خستہ حالت جیسے مسائل کے انبار لگا دیئی. صوبائی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے عوام کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پیپلزپارٹی کے متحرک وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کے دس ارب کا خصوصی پیکیج دیا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :