وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کراچی میں وین میں باعث ہلاکتوں کے واقعہ کا نوٹس متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 13 اگست 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کراچی میں وین میں آگ لگنے کے باعث ہلاکتوں کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کراچی کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب وین میں آگ لگنے اور اس سے 6 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔وزیرداخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ خیال رہے کہ متاثرہ افراد پکنک پر جانے کی تیاری کررہے تھے اور وین میں تقریبا 12 کے قریب لوگ موجود تھے کہ اس دوران گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین میں دو سلینڈر موجود تھے جو درست حالت میں ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :