اگر حکومت نے آئین کی شق 62اور63کوختم کرنے کی کوشش کی تو جے یوآئی بھرپورمزاحمت کرئیگی ،قوم کیساتھ مل کر حکومتی عزائم کو ناکام بنائیں گے،جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام سندھ حافظ احمدعلی کا پارٹی کارکنان سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) جمعیت علما اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری حافظ احمدعلی نے متنبہہ کیاہے کہ اگر حکومت نے آئین کی شق 62اور63کوختم کرنے کی کوشش کی تو جے یوآئی بھرپورمزاحمت کرے گی،قوم کے ساتھ مل کر حکومتی عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ وہ بروز اتوار انہوں نے فیصل آباد میں منعقدہ مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی واپسی کے موقع پر کارکنان کے جم غفیر سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو اب یہ شقیں یوںکھٹکنے لگی ہیں کہ یہ خود اس کے شکارہوگئے ،دیگر رانصیحت اور خودرافصیحت کے مصداق اس سے پہلے کبھی اس پر غورنہیں کیاگیا،جبکہ انہیںمعلوم ہوناچاہئے کہ حکمران کے لئے صادق اور امین ہونا شرعی طورپر بھی لازم اور ملزوم ہے،اگر کوئی شخص ان شقوں پر پورانہیں اترتاتو کسی بھی منصب کا اہل نہیں ہوسکتابلکہ الیکشن لڑنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالانکہ اس سے قبل کبھی بھی ان شقوں پر عمل درآمد نہیں ہوالیکن ہم سمجھتے ہیں کہ دیر آید درست آید کے مصداق اگر تمام اسمبلی ممبران اور افسران کا کو صادق اور امین کے ترازومیںتولاجائے تو ملک سے کرپشن اور چوربازاری کا خاتمہ ممکن ہے۔جے یو آئی یہ اپیل کرتی ہے آئندہ الیکشن میں بھی امیدوار کے صادق اور امین ہونے کو یقینی بنایاجائے تاکہ کوئی بھی چورلٹیرااسمبلی کے ایوان میں نہ پہنچ سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ شاہدخاقان عباسی مملکت خدادادپاکستان کے وزیراعظم بنے ہیں نوازشریف کے ذاتی ملازم نہیں ،انہین چاہئے کہ ملک وقوم کے بہترین مفادمیں فیصلے کریں۔

متعلقہ عنوان :