کرک ‘جماعت اسلامی کاعام انتخابات میں بھر پور تیاری کیساتھ اُترنے کا فیصلہ

اتوار 13 اگست 2017 22:10

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)جماعت اسلامی کرک کا عام انتخابات میں بھر پور تیاری کیساتھ اُترنے کا فیصلہ ، اُمیدواروں کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت ، انتخابات میں کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا منصوبہ بندی اجلاس ضلعی دفتر میں زیر صدارت امیر مولانا تسلیم اقبال منعقد ہوا جس میں سیاسی کمیٹی شعبہ تعلقات عامہ کے علاوہ حلقہ چالیس اور اکتالیس کیلئے نامزد اُمیدواروں حاجی رحمت اللہ اور کرنل محمد خان نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں اُمیدواروں نے اپنی کارکردگی رپورٹ اور رابطہ عوام کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی جبکہ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ جماعت اسلامی کرک میں سولو فلائیٹ کریگی اور تینوں نشستوں پر اپنے اُمیدوار حصہ لینگے جبکہ الیکشن میں کامیابی حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے جبکہ اُمیدواروں کو مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔