وطن عزیز کی آن پر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ‘ ڈاکٹر زاہد اختر

اتوار 13 اگست 2017 22:10

ملتان ۔13اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول ہسپتال ملتان ڈاکٹر زاہد اختر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ،ہمیں اپنا وطن بہت عزیز ہے، ہمارا ملک ہے تو ہم ہیں ، ہم اس کی سلامتی و خوشحالی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ، ہم اپنے وطن عزیز کی آن پر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

وطن عزیز کی عزت اور اس کا تحفظ ہمارا مقصد حیات ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سول ہسپتال ملتان میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر وقار شکور، ڈاکٹر اسد ، ڈاکٹر اطہر اقبال ، ڈاکٹر سلطان ، ڈاکٹر نجف شاہ، ڈاکٹر صائمہ ارم ، ڈاکٹر نور زہراء، ڈاکٹر نازیہ ،ڈاکٹر وقاص افضل، ڈاکٹر یاسر اقبال اور خالد قریشی سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر نے مزید کہا کہ ہم یوم آزادی پر اپنے دشمنوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایک ہیں ،ہمارا نصب العین ایک ہے ، ہم اپنے ملک کیلئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں ،ہمارا دشمن اپنی تخریبی کارروائیوں سے ہمیں ہماری منزل سے دور نہیں کر سکتا ،ہمارے آبائو اجداد نے قیام پاکستان کے وقت قربانیاں دیں اور اب ہم وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے حاضر ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جشن آزادی کا منا نا زندہ قوموں کی نشا نی ہے ہم 70ویں جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ اس موقع پر وطن عزیز کے یوم آزادی پر کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی خوشحالی ،سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :