یوم آزادی کے موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات

اتوار 13 اگست 2017 22:10

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) یوم آزادی کے موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ پل دریائے چناب و دیگر تقریبات پر چھ ڈی ایس پی سمیت تین سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر یوم آزادی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر 6 ڈی ایس پی سمیت تین سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس ، کیو آر ایف اور ریسکیو 15 کی ٹیمیں شہر و گردو نواح میں موثر گشت کریں گی۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موئثر گشت کریں گے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ریزو نفری پولیس لائن میں سٹینڈٹو ر ہے گی۔ ون ویلنگ روکنے کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔

یوم آزادی پر ون ویلنگ ،بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ دریائوں میں نہانے پرحکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144ض ف نافذ ہے ۔جو کوئی بھی دریاء میں نہاتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں پل دریائے چناب پرزیادہ رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا ۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :